مغربی کنارے میں جھڑپیں، 34 فلسطینی اور چار اسرائیلی فوجی زخمی


مغربی کنارے میں جھڑپیں، 34 فلسطینی اور چار اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 34 فلسطینی اور 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، الخلیل میں واقع  العروب اور بیت امر میں اسرائیلی غاصب فوج کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم 34 فلسطینی زخمی ہوگئےہیں۔

دوسری طرف فلسطینی جوانوں نے پتھروں سے 4 صہیونی فوجیوں کو بھی زخمی کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق 34 فلسطینی اس وقت زخمی ہوئے جب وہ مصطفی برادعیہ اور احمد خلیل نامی شہدا کے تشیع جنازے میں شرکت کرنے کے بعد واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ 20 افراد ایسے تھے جو آنسو گیس سے سخت متاثر ہوگئے تھے جنہیں مداوا کیا گیا ہے۔

مزید 10 افراد ایسے ہیں جنہیں گولیاں لگی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری