آل سعود کے فوجی ٹھکانے یمنی میزائل کے نشانے پر


آل سعود کے فوجی ٹھکانے یمنی میزائل کے نشانے پر

یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے دو فوجی ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ نجران کے علاقے الطلعہ میں واقع  آل سعود کے دو فوجی ٹھکانوں کو زلزال نامی میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

العالم کے نامہ نگار کے مطابق، ہفتے کے روز یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی میں تین سعودی فوجی الطلعہ نامی فوجی کیمپ میں مارے گئے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے رواں ماہ کے دوران جیزان اور نجران کے علاقوں میں سعودی فوج کے خلاف متعدد کاروائیاں کرکے دسیوں سعودی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے جس کی وجہ سےسعودی اتحادی افواج پر وحشت طاری ہوچکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری