افغانستان؛ لشکر جھنگوی العالمی کے مفرور سرغنہ قاتلانہ حملے میں بچ گئے


افغانستان؛ لشکر جھنگوی العالمی کے مفرور سرغنہ قاتلانہ حملے میں بچ گئے

تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی العالمی کے سرغنہ یوسف منصور خراسانی افغانستان کے جنوب مشرق میں واقع زابل صوبے میں قاتلانہ حملے کے دوران بال بال بچ گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی العالمی کے امیر یوسف منصور خراسانی افغانستان میں قاتلانہ حملے کے دوران بال بال بچ گئے۔

گروہ کے ترجمان علی بن سفیان نے بیان جاری کیا ہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے جنوب مشرق میں واقع صوبے زابل میں تنظیم کے ایک رکن نے یوسف منصور خراسانی پر بندوق سے حملہ کردیا تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور اور خراسانی کے کئی محافظ مارے گئے ہیں۔

اگرچہ یہ حادثہ اس گروہ کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو پاکستان کی جانب سے خراسانی کو قتل کرنے کا اشارہ ملا ہے۔

واضح رہے کہ لشکر جھنگوی العالمی نے بلوچستان میں ہونے والے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغان طالبان نے عرصہ پہلے کہا تھا کہ لشکر جھنگوی کے ایک اور سرغنہ قاری اجمل جو افغانستان میں کئی بڑے حملوں میں بھی ملوث رہا تھا، عرصہ پہلے افغان اور امریکی افواج کے مشترکہ آپریشن کے دوران پکتیکا صوبے میں مارا گیا۔ 

یاد رہے کہ سندھ رینجرز نے رواں سال اگست کے مہینے میں لشکر جھنگوی العالمی کے مفرور دہشتگرد صفدر عرف یوسف خراسانی کی گرفتاری پر50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا اور تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی تھی کہ دہشت گرد اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری