مقبول فنکار "معین اختر" کے مداح ان کا 67واں یوم پیدائش منا رہے ہیں


مقبول فنکار "معین اختر" کے مداح ان کا 67واں یوم پیدائش منا رہے ہیں

نمکین، کرارے اور برجستہ جملے بولنے والے مقبول فنکار معین اختر کے مداح آج ان کا 67واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ڈان نیوز سے نقل کیا ہے کہ نمکین، کرارے اور برجستہ جملے بولنے والے مقبول فنکار معین اختر کے مداح آج ان کا 67واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔

چوبیس دسمبر 1950 کو پیدا ہونے والے اوور اسٹائل فنکار نے میزبانی، اداکاری، کامیڈی، فلم پروڈکشن، ڈائریکشن اور گائیکی کے میدان میں منفرد مقام حاصل کیا۔

انہوں نے ٹی وی پر 6 ستمبر 1966 کو پہلا پروگرام کر کے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک بہت بڑا مقام بنا لیا۔

معین اختر کا خاندان قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے کراچی میں قیام پذیر ہوا۔

انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی، دوران تعلیم معین غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

ان کو انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔

وہ شوبز کی دنیا میں نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائز آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

معین اختر 22 اپریل 2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری