یمنی سرکاری فوج کے حملوں میں 7سعودی اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج کے حملوں میں 7سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے اتحادیوں کے ظالمانہ حملوں کا جواب دیتے ہوئے سات سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی تعز میں  یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے اتحادیوں کے ظالمانہ حملوں کا جواب دیتے ہوئے سات سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے ایک اہلکار نے المیسرہ کو خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے  الضباب کے علاقے العمدان پہاڑی پر کارروائی کرکے 4 سعودی فوجیوں کو ہلاک اور مزید دو کو زخمی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق،  صوبہ تعز کے علاقے پیرپاشا میں یمنی سرکاری فوج کی فائرنگ سے مزید تین سعودی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج کے جوانوں نے جیزان کے علاقے الحمرا میں واقع  فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس کی وجہ سے آل سعود کی فوج کو کافی نقصان ہوا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ''جبل قیس'' کے علاقے ''المجازع'' میں  سعودی فوج کے اسلحہ خانوں میں زبردست دھماکے ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر سعودی اسلحہ تباہ ہوا ہے۔

دوسری طرف آل سعود کے درندہ صفت فوجیوں نے یمن کے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کرکے رہائشی مکانات کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری