جنوبی افغانستان میں سیکیورٹی حکام پر خودکش حملہ


جنوبی افغانستان میں سیکیورٹی حکام پر خودکش حملہ

جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایک خودکش بمبار نے افغانستان کے صوبے ہلمند میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔
ھلمند صوبے کے شہر ''لشکرگاہ''  میں سکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد مارے یا زخمی ہو گئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ خود کش حملہ آور افغان سکیورٹی کے ایک اعلی اہلکار کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے کی مزید تفصیلات واضح نہیں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری