15 شامیوں کی 4 سال بعد تکفیریوں کی قید سے آزادی


15 شامیوں کی 4 سال بعد تکفیریوں کی قید سے آزادی

شامی فوج نے لاذقیہ کے مضافات میں کارروائی کرکے 15 شامی شہریوں کو تکفیری دہشت گردوں کی قید سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے ایسے 15 شامی شہریوں کو داعش کی قید سے رہا کرالیا ہے جنہیں 4 سال پہلے اغوا کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے داعش کے ایک مسلح شخص کے تبادلے میں 15 شامیوں کو آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم نیوز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آزاد ہونے والوں میں چند فوجی جوان، ایک پولیس افسر، ایک خاتون اور اس کے والدین شامل ہیں۔

داعشی دہشت گردوں نے انہیں 4 سال قبل لاذقیہ کے مضافاتی گاؤں سے اغوا کرلیا تھا۔

شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ افراد، داعش کے ''ابوالبرا'' نامی  سینیئر اہلکار کے بدلے رہا کرالئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم احرار الشام نے قیدیوں کے تبادلے کی پیش کش کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری