مسرور نواز جھنگوی کی جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت قابل مذمت ہے


مسرور نواز جھنگوی کی جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت قابل مذمت ہے

بلوٹ شریف کے روحانی پیشوا مخدوم پیرسیدتقی نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے جیتنے والے MPA کو جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل کرنا قابل مذمت ہے جبکہ قوم کو اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا فضل الرحمان کے ایسے غیر سنجیدہ فیصلے کی توقع نہیں تھی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، بلوٹ شریف کے روحانی پیشوا مخدوم پیرسیدتقی نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی موجودہ پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھنگ سے کالعدم تنظیم کے جیتنے والے MPA کو جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل کرنا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا فضل الرحمان کے ایسے غیر سنجیدہ فیصلے کی توقع نہیں تھی۔

بلوٹ شریف کے روحانی پیشوا نے تاکید کی کہ مذہبی مفادات پر ہر قربانی دینے کے لیے تیا ر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی مذہبی وسیاسی پالیسی واضح کریں بصورت دیگر آئندہ عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے ستارے گردش میں آرہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری