ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی


ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی

مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ شراب پینے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ابتدائی طور پر 7 افراد ہلاک ہوئے اور کئی افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 9 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زہریلی شراب پینے سے اب بھی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ڈی پی آو فیصل آباد عثمان گوندل کا کہنا تھا کہ زہریلی شراب پینے سے 48 افراد اسپتال منتقل ہوئے جب کہ 2درجن سے زائد افراد کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

ڈی پی او کے مطابق شراب سے پہلی ہلاکت دوپہر 12 بجے رپورٹ ہوئی جب کہ  نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری