شام کے شہر "الباب" میں 226 تکفیریوں کی ہلاکت


شام کے شہر "الباب" میں 226 تکفیریوں کی ہلاکت

ترجمان ترک صدر کا کہنا ہے کہ شام کے شمال میں واقع "الباب" شہر کے مضافات میں تازہ ترین کارروائی کے دوران کم سے کم 226 داعشی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترک صدر رجب طرب اردگان کے ترجمان ابراہیم کالین نے بیان جاری کیا ہے کہ شام کے شمال میں واقع "الباب" شہر کے مضافات میں ترک فوجیوں کی تازہ ترین کارروائی کے دوران کم سے کم 226 داعشی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

یاد رہے کہ ترک صدر نے گزشتہ جمعہ کو بیان دیا تھا کہ ترک فوجیوں کی شام کے شمالی شہر الباب میں کاروائیاں تقریبا اختتام کو پہنچنے والی ہیں۔

انہوں نے وضاحت دی: ترک حمایت یافتہ شامی باغی جلد ہی الباب شہر کو اپنے قبضے میں لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ماسکو میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر ایران، روس اور ترکی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شام کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کے عزم پر اتفاق کیا ہے۔

سہ فریقی اعلامیے کے مطابق، ایران، روس اور ترکی جمہوریہ شام کی حاکمیت، اقتدار، خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں، شامی حکومت کو ایک جہموری، کثیر المذہبی اور سبھی فرقوں کی نمائندہ اور ڈیموکریٹک حکومت تسلیم کرتے ہیں۔

ترک فوج نے رواں سال اگست کے مہینے میں داعش کے خلاف امریکی اتحاد کے تحت شام کے شمال میں آپریشن کا آغاز کیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔

ترک حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان کا اصل ہدف شام کے شمالی علاقوں سے داعش اور کردوں کا صفایا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری