روسی طیارے کا بلیک باکس مل گیا


روسی طیارے کا بلیک باکس مل گیا

حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہونے والے روسی طیارے کا بلیک باکس بحیرۂ اسود میں مل گیا ہے.

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہونے والے روسی طیارے کا بلیک باکس بحیرۂ اسود میں مل گیا ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا کچھ ملبہ ملنے کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ روسی وزارت دفاع کا طیارہ سوچی شہر سے اڑان بھرنے کے چند منٹوں بعد ریڈار سے غائب ہو کر بحیرۂ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں فوجیوں، فنکاروں اور صحافیوں سمیت 91 افراد سوار تھے جو نیو ایئر نائٹ کی تقریبات کیلئے شام جا رہے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری