ایران؛ فضائی مشقوں والے علاقوں میں میزائل اور ریڈار سسٹم کی تعیناتی + ویڈیو


ایران؛ فضائی مشقوں والے علاقوں میں میزائل اور ریڈار سسٹم کی تعیناتی + ویڈیو

ایرانی مسلح افواج نے فضائی مشقوں والے علاقوں میں میزائل اور ریڈار سسٹم نصب کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج نے مدافعان آسمان ولایت-7 نامی مشقوں کے پہلے دن ہی فضائی مشقوں کے علاقوں میں میزائل اور ریڈار سسٹم تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی آرمی، سپاہ اور دیگر مسلح فورسز ملک کے جنوبی، جنوب مغربی اور جنوب مشرقی علاقوں میں فضائی مشقوں کا انعقاد کررہے ہیں۔

ان مشقوں میں ایران آرمی کی فضائیہ، سپاہ پاسداران اور دیگر مسلح فورسز اور پولیس کے دستے حصہ لے رہے ہیں اور مشقوں میں ایف-4 جنگی طیارے اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

مذکورہ مشقوں میں 17 ہزار سے زائد دفاعی عملے کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں اور ایک ہزار سے زائد جگہوں میں مشقیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح  افواج کو روزانہ کی بنیاد پر تربیت دی جارہی ہے اور وقتا فوقتا تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز 4 دنوں کے لئے اسلامی جمہوری ایران کی بندرگاہ بندرعباس میں لنگر انداز ہوئے تھے جہاں ایک روزہ مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

فضائی مشقوں کے علاقوں میں میزائل اور ریڈار سسٹم تعینات کرنے کی ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری