ایران کے صوبہ گلستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے


ایران کے صوبہ گلستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

صوبہ گلستان کے علاقے مینو دشت میں 4.9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے صوبہ گلستان کے علاقے مینو دشت میں  4.9 کی شدت سے  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے اسلامی جمہوری ایران کے صوبے گلستان کے مختلف علاقوں  میں محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4،9 اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے رات 12:19 پر محسوس کئے گئے اور لوگ گھروں، پلازوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری