یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے حملوں کو پسپا کردیا


یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے حملوں کو پسپا کردیا

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے اتحادی فوج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے درجنوں سعودیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے اتحادی فوج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے درجنوں سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

سعودی فوج نے یمن کے صوبے شبوہ کے علاقے حید بن عقیل، الساق اور عسیلان میں وسیع پیمانے پر حملے کئے تاہم یمنی سرکاری فوج نے ان حملوں کو پسپا کرتے ہوئے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یمن کے عسکری ذرائع ابلاغ کے ایک اہلکار نے المیسرہ نٹ کو بتایا ہے کہ آل سعود کے اتحادی افواج نے المدفون کے جنوب اور مغرب سے حملہ کیا تھا تاہم یمنی سرکاری فوج نے اسے پسپا کرتے ہوئے درجنوں سعودی اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

دوسری طرف آل سعود کے جنگی طیاروں نے المدفون کے علاقے وادی محلی اور عقبہ الصنانی کے مغرب میں شدید فضائی حملے کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، سعودی اتحادی افواج نے فضائی حملوں میں بے دریغ کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگی طیاروں نے العقران نامی علاقے میں کلسٹر بم گرائے ہیں۔

سعودی افواج کی طرف سے صوبہ تعز میں یمنی سرکاری فوج پر شدید حملہ کیا گیا تاہم یمنی فوج نے اسے ناکام بنا کر پسپا کردیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی دہشت گرد فوج کے اہلکار صوبہ تعز کے علاقے الجحمیلہ کی طرف پیش قدمی کرنا چاہتے تھے، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جوابی کارروائی کرکے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔

جوابی کارروائی میں متعدد سعودی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری