سعودی مردوں کی پاکستان سمیت کئی ممالک کی خواتین کے ساتھ شادی پر پابندی


سعودی مردوں کی پاکستان سمیت کئی ممالک کی خواتین کے ساتھ شادی پر پابندی

سعودی عرب نے سعودی مردوں کی پاکستانی، بنگلہ دیشی،چاڈ اور میانمار کی خواتین کیساتھ شادی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس ضمن میں مردوں کو خبردار کردیاگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سعودی عرب نے سعودی مردوں کی پاکستانی، بنگلہ دیشی، چاڈ اور میانمار کی خواتین کیساتھ شادی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس ضمن میں مردوں کو خبردار کردیا گیا ہے۔

سعودی اخبار’مکہ ڈیلی‘ نے مکہ پولیس کے ڈائریکٹرجنرل اصاف القریشی کے حوالے سے لکھاکہ غیرمصدقہ اعدادوشمار کے مطابق ان چار ممالک سے تعلق رکھنے والی تقریبا ً پانچ لاکھ خواتین ریاست میں موجود ہیں، اس پابندی کا مقصد سعودی مردوں کو دوسری اقوام میں شادیوں کی ممانعت کرنا ہے، پھر بھی اگر کسی کو غیر ملکی شہری سے شادی مطلوب ہو تو اجازت نامے کے ساتھ دیگر شرائط پیش کردی جائیں گی، غیر ملکی خواتین سے شادی کے خواہشمند سعودی شہریوں کو اب زیادہ سخت قوانین کا سامنا کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اگر کوئی شہری غیر ملکی خاتون سے شادی کا خواہاں ہے تو اسے حکومت کی اجازت لینے کیلئے شادی کی درخواست دینا ہوگی، درخواست گزار کی عمر 25 سال سے زائد ہونا ضروری ہے اور ضلعی میئر سے تصدیق شدہ فیملی کارڈ سمیت شناختی دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔

اگر درخواست گزار پہلے ہی شادی شدہ ہو تو اسے ہسپتال کی ایک رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی جس سے ثابت ہو کہ اس کی پہلی اہلیہ معذور، بانجھ یا کسی دائمی مرض میں مبتلاء ہے جبکہ طلاق یافتہ مرد طلاق سے چھ ماہ کے اندر درخواست دینے کے اہل نہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری