دمشق میں روسی سفارت خانے پر حملہ


دمشق میں روسی سفارت خانے پر حملہ

روس کا کہنا ہے کہ دمشق میں ان کے سفارت خانے کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام کےدارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے پر دہشت گردوں نے مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز سفارت خانے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، دہشت گردوں کی طرف سے فائر کئے گئے مارٹر گولوں میں سے ایک سفارت خانے کے صحن میں گرا ہے جبکہ ایک اور مارٹر گولہ سفارت کی عمارت کے قریب گرا ہے۔

واضح رہے کہ دمشق میں روسی سفارت خانہ پہلے بھی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

رواں سال اکتوبر میں روسی سفارت کو اس وقت راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا  جب سفارت خانے کے باہر بشار الاسد کے حامیوں کی ریلی جاری تھی۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ سفارت پر فائر کئے جانے والے راکٹ امریکہ، جرمنی اور بلغاریہ کے بنے ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری