داعش نے فلسطینی شیرخوار بچے کی ماں کو پھانسی دیدی


داعش نے فلسطینی شیرخوار بچے کی ماں کو پھانسی دیدی

دمشق کے یرموک کیمپ میں داعشی خونخوار درندوں نے ایک فلسطینی شیرخوار بچے کی ماں کو پھانسی دیدی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تکفیری دہشت گردوں نے بدھ کی شام "هدیل یاسین ابوماضی" نامی خاتون کو شامی حکومت کی طرفداری کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی ہے۔

دہشت گردوں کے حامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ فلسطینی شیرخوار بچے کی ماں دمشق میں موجود یرموک کیمپ میں رہائش پذیر تھی جنہیں شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کے جرم میں پھانسی دیدی گئی۔

واضح رہے کہ یرموک کا 70 فیصد علاقہ تکفیری دہشت گرد داعش کے قبضے میں ہے۔

یاد رہے کہ حلب کی آزادی کے بعد دہشت گرد ٹولے داعش پر وحشت طاری ہوچکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری