ایبٹ آباد؛ نوجوان نے پی ٹی آئی ایم این اے کو تھپڑ رسید کر دیئے + ویڈیو


ایبٹ آباد؛ نوجوان نے پی ٹی آئی ایم این اے کو تھپڑ رسید کر دیئے + ویڈیو

پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون پر جلال بابا آڈیٹوریم میں پی ٹی آئی کے پروگرام انصاف کارڈ کے دوران سٹیج کے اوپر جذباتی نوجوان نے حملہ کر کے تھپڑ رسید کر دئیے جبکہ جواب میں ڈاکٹر اظہر اور پی ٹی آئی اہلکاروں نے بھی نوجوان کو تھپڑ مارے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون پر جلال بابا آڈیٹوریم میں پی ٹی آئی کے پروگرام انصاف کارڈ کے دوران سٹیج کے اوپر جذباتی نوجوان نے حملہ کر کے تھپڑ رسید کر دئیے۔ جواب میں ڈاکٹر اظہر اور پی ٹی آئی اہلکاروں نے بھی نوجوان کو تھپڑ مارے۔

نوجوان کے مطابق ڈاکٹر اظہر نے نواں شہر میں قتل ہونیوالوں کے جنازے میں جنرل ایاز رانا کو تھپڑ مروائے تھے اسکا بدلہ لیا ہے۔ اس دوران اسٹیج پر پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی سمیت ہزارہ کی قیادت بھی موجود تھی۔ نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون پر حملہ خاندانی رنجشں کا نتیجہ نکلا۔ ڈاکٹر اظہر جدون پر حملہ کرنے والے نوجوان زین السلام اور ڈاکٹر اظہر جدون کے بھتیجوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

جنرل (ر) ایاز رانا ڈاکٹر اظہر جدون کے بہنوئی ہیں۔ دونوں کے درمیان جائیدادوں کے کیس چل رہے ہیں جو کہ عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

جنرل ر ایاز رانا نے اس واقعہ سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ڈی آئی جی ہزارہ کے حکم پر زین السلام کے خلاف علت نمبر 182 زیر دفعہ 355، 511، 506 کے تحت مقدمہ اور ڈاکٹر اظہر جدون کے بھتیجوں حسام ولد میجر(ر) گلزار مرحوم سکنہ نواں شہر اور احمد ولد شیر دل خان سکنہ کہیال کے خلاف زیر دفعات 511، 506 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ایبٹ آباد کی معروف شخصیت جنرل(ر) ایاز سلیم رانا نے جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے دوران نوجوان کے ایم این اے ڈاکٹر اظہر خان جدون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وضاحت کی میرے نام کا استعمال سازش ہے۔ اس حملہ سے میرا قطعاََ کوئی تعلق نہیں ہے اور میرے نام کاغلط استعمال کیا جارہا ہے اور کہا کہ کسی بھی شریف النفس شخص کے ساتھ اس طرح کا توہین آمیز رویہ اچھا اقدام نہیں ہے اور اسطرح کی گھٹیا حرکات زیب نہیں دیتی، میری زندگی کا اولین مقصد مخلوق کی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی و خدمت خلق ہے۔

جنرل(ر) ایاز سلیم رانا نے واقعہ سے مکمل لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے وقوعہ کی بھرپور مذمت کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری