شام کے شہر "تدمر" میں 70 سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک


شام کے شہر "تدمر" میں 70 سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک

تدمر میں فوجی ہوائی اڈے کے اطراف میں شامی فوج نے کارروائی کرکے متعدد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے مشرقی حمص کے مضافات میں کئے جانے والے تکفیری داعشی دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کردیا ہے۔

دوسری طرف شامی فوج نے مغربی دمشق کے مضافات میں النصرہ فرنٹ کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی فوج کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشرقی حمص میں التیفور ہوائی اڈے پر کئے جانے والے دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرکے کم سے کم 70 داعشی درندوں کو ہلاک کردیا ہے اور 7 ٹینکوں سمیت کئی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

شامی فوج کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ مشرقی حمص کے مضافات کے پہاڑی علاقوں پر شامی فوج نے قبضہ کرلیا ہے اور شریفہ نامی شہر کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔

کہا جاتا ہے کہ شریفہ نامی شہر التیفور ہوائی اڈہ کی حفاظت اور دفاعی اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

البویضہ، مہران اور التیفور ہوائی اڈے کے شمال میں شامی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

شامی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی دو بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔

دمشق کے مضافات سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ شامی فوج اور النصرہ فرنٹ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ حلب کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے نہایت پست ہو گئے ہیں لہٰذا اب شام سے عنقریب دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری