داعش نے حلب کے شہریوں پر پانی بند کردیا


داعش نے حلب کے شہریوں پر پانی بند کردیا

یزیدی پیروکار داعشی دہشت گردوں نے حلب کے شہریوں پر پینے کا پانی بند کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے سوریہ سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعشی دہشت گرد عناصر نے حلب کے شہریوں کے لئے دریائے فرات سے جانے والی پانی کی پائپ لائن کو منقطع کردیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں شہری پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف حلب شہر کی انتظامیہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں پانی کی پائپ لائن کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

دمشق میں بھی دہشت گردوں نے پینے کے پانی میں تیل ملا کر غیرقابل استعمال بنا دیا ہے جبکہ کئی پانی کے ذخائر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دمشق کے شہری گزشتہ 9 دنوں سے بغیر پانی کے زندگی بسر کررہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے  صوبہ الرقہ کے مضافات میں داعش کے 7 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

یاد رہے کہ شام میں دہشت گرد آخری سانسیں لے رہیں ہیں اور عنقریب شام کو دہشت گردوں سے پاک کردیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری