یمنی فوج کی جانب سے سعودی جاسوس ڈرون طیارہ سرنگون


یمنی فوج کی جانب سے سعودی جاسوس ڈرون طیارہ سرنگون

یمنی سرکاری فوج بدستور یمن کا دفاع کرتے ہوئے آل سعود کے اتحادی افواج کے کئی حملوں کا ناکام بنا دیا ہے جبکہ یمنیوں کی جانب سے سعودی اتحادی افواج کا ایک جاسوس ڈررون طیارہ مشعل نامی فوجی کیمپ کے قریب مار گرایا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے خلاف نہایت اہم کارروائی کرتے ہوئے نجران اور جیزان کے علاقے  القیادہ اور الطلعہ میں کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے نجران کے علاقے القیادہ میں 5 سعودی فوجیوں کو مار دیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے الطلعہ کے مقام پر مزید تین سعودی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی میں سعودی اتحادی فوج کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ بھی تباہ ہوا ہے۔

رپورٹ کےمطابق، سعودی جاسوس ڈرون مشعل نامی فوجی کیمپ کے قریب مار گرایا گیا ہے۔

دوسری طرف سعودی اتحادی افواج نے ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے یمن کے علاقے مزارع الجر میں تین بار فضائی حملے کئے۔

عسکری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حید الذھب کے علاقے میں موجود مستعفی صدر منصورہادی کے حامی کئی جنگجو مارے گئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، صوبہ تعز کے الزاہری علاقے میں  سعودی جنگی طیاروں کی بمباری سے 6 عام شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری