بغداد میں 2 بم دھماکے، 18 جاں بحق 38 زخمی


بغداد میں 2 بم دھماکے، 18 جاں بحق 38 زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسان دشمن عناصر نے ایک بار پھر بغداد کو نشانہ بنا کر کئی بے گناہ شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔

بغداد کے علاقے السنک میں دو شدید بم دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بم دھماکوں میں 18 شہری شہید اور 38 زخمی ہوئے ہیں۔

تاحال کسی نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم عراقی حکام کا خیال ہے کہ  بم دھماکے تکفیری دہشت گرد ٹولہ داعش ہی نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق اور شام میں داعش کو زبردست شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ سے تکفیری اب ملک کے کسی بھی علاقے میں بم دھماکے کرکے اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش میں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری