ایران کی طالبان حمایت پرمبنی عربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ غلط ہے، افغان طالبان


ایران کی طالبان حمایت پرمبنی عربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ غلط ہے، افغان طالبان

افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کی طالبان حمایت پرمبنی عربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ غلط اور من گھڑت ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان ذیبح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طالبان حمایت پرمبنی عربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کابل حکومت ملک میں اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اس قسم کی تبلیغات کررہی ہے۔

ذبیح اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کابل حکومت ناکام ہے اور اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے طالبان کو دوسرے ممالک کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتی ہے۔

ترجمان افغان طالبان نے عالمی ذرائع ابلاغ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو کابل حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈوں پر عمل کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے مغربی اور عربی ذرائع ابلاغ پر طالبان کے بیانات تحریف کرکے شائع کرنے کا کئی مرتبہ الزام لگا چکے ہیں۔

کچھ مہینے قبل ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عربی روزنامہ الشرق الاوسط نے ان کے بیان کو تحریف کرکے شائع کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری