ملالہ سمیت 22 نوبل انعام یافتہ شخصیت کا روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ


ملالہ سمیت 22 نوبل انعام یافتہ شخصیت کا روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ

ملالہ یوسفزئی اور آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو سمیت نوبل انعام پانے والی22شخصیات نے اقوام متحدہ سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملالہ یوسفزئی اور آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو سمیت نوبل انعام پانے والی22شخصیات نے اقوام متحدہ سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ایکشن نہ لیا گیا تو لوگ گولیوں سے نہیں تو بھوک سے مر جائیں گے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کے نام خط میں ملالہ، ٹوٹو، جوزراموس، محمد یونس و دیگر نے کہا ہے کہ میانمار میں انسانیت کے خلاف جرائم کئے جا رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری