حشد الشعبی نے مغربی موصل کے گاؤں شکرن کو آزاد کرالیا


حشد الشعبی نے مغربی موصل کے گاؤں شکرن کو آزاد کرالیا

عراقی عوامی فورسز نے مغربی موصل کے قریب واقع ایک گاؤں کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرنے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی عوام کے رضاکاروں اور ملک کی وفاقی پولیس نے ایک منفرد آپریشن کرکے موصل کے مغرب میں واقع شکرن نامی گاؤں کو خونخوار درندوں کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

حشد الشعبی اور عراق کی وفاقی پولیس نے شکرن نامی گاؤں میں مشترکہ کارروائی کرکے متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے  (پیر 17 اکتوبر) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری