شام کے شہر "طرطوس" میں خودکش حملہ، دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق


شام کے شہر "طرطوس" میں خودکش حملہ، دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق

صوبہ لاذقیہ کے علاقے طرطوس میں دو خودکش بمباروں نے حملہ کرکے شامی سیکورٹی فورسز کے دو اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج صبح سویرے طرطوس شہر میں ایک خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو شامی سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، دو خودکش بمباروں نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب شامی سیکورٹی فورسز کی گاڑی ان کے قریب پہنچی اور انہیں رکنے کا اشارہ دیا۔

خودکش  دھماکے میں شامی سیکورٹی پر مامور دو اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے خود کش حملہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ شامی حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان جنگی بندی  معاہدے کا یہ تیسرا دن ہے۔

طرطوس شہر میں پہلے بھی داعش نے کئی خود کش حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں بے گناہ شہری شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

طرطوس شامی فوج کے قبضے میں ہے اور روس کا ایک فوجی اڈہ بھی اسی شہر میں واقع ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری