تیونس میں دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کردیا گیا


تیونس میں دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کردیا گیا

تیونس کی وزارت داخلہ نے صوبہ سیدی بوزید میں ایک دہشت گرد گروہ کے کئی ارکان کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبہ سیدی بوزید کے سیکورٹی اہلکاروں کے خصوصی دستوں نے کارروائی کرکے خطرناک دہشت گرد گروہ کے کئی ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تیونس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران بدنام زمانہ دہشت گرد ٹولے داعش سے بیعت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، زیر حراست افراد نے داعش اور تخریبی کارروائیوں کے لئے افراد بھرتی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ تیونسی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے 800 سے زائد مسلح افراد کی ملک واپسی کی خبر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افراد کی ملک واپسی اور ان کی دقیق تعداد جمع کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔

تیونس گزشتہ چند سالوں سے دہشت گردانہ حملوں کی زد میں ہے اور تمام حملوں کی ذمہ داری داعش ہی قبول کرتی آئی ہے۔

یاد رہے کہ داعشی جنگجوؤں کی اکثریت کا تعلق تیونس اور سعودی عرب سے بتایا جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری