ہندوستانی فوج طاقت کا مظاہرہ کرنے سے نہیں ہچکچائے گی، بھارتی آرمی چیف


ہندوستانی فوج طاقت کا مظاہرہ کرنے سے نہیں ہچکچائے گی، بھارتی آرمی چیف

ہندوستان کے نومنتخب فوج کے سربراہ بپن روات نے کہا ہے کہ فوج کا کا کردار سرحدوں پر امن و سکون برقرار رکھنا ہے تاہم اگر ضرورت پڑی تو وہ طاقت کا مظاہرہ کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ہندوستان کے نئے آرمی چیف جنرل بپن روات کا کہنا ہے کہ فوج کا کردار سرحدوں پر امن و سکون کو برقرار رکھنا ہے لیکن وہ طاقت کا مظاہرہ کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گی۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل بپن کا کہنا تھا کہ کمانڈر شرقی لیفٹیننٹ جنرل پراوین بخشی اور کمانڈر سدرن لیفٹیننٹ جنرل پی ایم ہارض فوج میں خدمات سرانجام دیتے رہیں گے اور اتحاد کو برقرار رکھیں گے۔

رپورٹس کے مطابق جنرل بپن کا کہنا تھا، فوج کا مقصد سرحدوں پر امن و سکون کو برقرار رکھنا ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ طاقت کا مظاہرہ کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گی۔

واضح رہے کہ جنرل بپن روات نے ہفتہ 31 دسمبر کو ہندوستانی فوج کے 27 ویں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل بپن کا کہنا تھا، فوج کے تمام شعبے اور یونٹس متحد ہیں اور وہ سب کو ہمیشہ ایک یونٹ کی ہی نظر سے دیکھیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری