میانمار پولیس کے مسلمانوں پر مظالم کی ویڈیو رپورٹ


میانمار پولیس کے مسلمانوں پر مظالم کی ویڈیو رپورٹ

میانمار سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں مسلمانوں پر نہایت بے رحمی سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے انڈیپنڈنٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کی حکومت نے ایک غیر متوقع اقدام کے ذریعے چند سیکورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اس ملک کے مسلمانوں پر نہایت بے رحمی کے ساتھ ظلم و تشدد کرنے کی ایک ویڈیو جاری کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میانمار حکومت مسلمانوں پر ہونے والی ہر قسم کی ظلم و بربریت سے انکار  کرتی رہی ہے۔

اس سے پہلے بھی اس قسم کی کئی ویڈیوز جاری کی جاچکی ہیں لیکن حکومت نے پہلی بار کسی اہلکار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے کئی مرتبہ میانمار میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو خطرناک اور انسانیت کے خلاف قرار دیا ہے اور حکومت پر مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کی سرپرستی کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار حکومت سے فوری طور پر مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم  روکنے اور بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔

ملائیشیا کی حکومت نے حال ہی میں کہا تھا  کہ روہنگیا میں بسنے والے مسلمانوں کے مسائل اور ان کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کے بارے میں علاقائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی یونین (آسیان) کے ذریعے تحقیقات کروانا چاہئے۔

واضح رہے کہ میانمار کی 60 میلین آبادی میں سے 6 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے لیکن اس ملک کی حکومت ان کی شہریت تسلیم کرنے سے مسلسل انکار کرتی آرہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری