حلب کی کہانی، وقار ذکاء کی زبانی/ تکفیریوں کے پروپیگنڈے بے نقاب ہوگئے


حلب کی کہانی، وقار ذکاء کی زبانی/ تکفیریوں کے پروپیگنڈے بے نقاب ہوگئے

معروف پاکستانی اداکار وقار ذکاء نے جنگ زدہ ملک شام کا دورہ کرکے ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس سے حلب کے مظلوم عوام کی آزادی پر نوحہ کناں تکفیری سوچ کے حامل عناصر کے پروپیگنڈے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستانی فنکار اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم وقار ذکاء شام کے مظلوم عوام کی حالت زار دیکھنے حلب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، حلب پہنچنے کے بعد وقار ذکاء نے ایک ایسی ویڈیو جاری کردی جس نے عالمی نیوز ایجنسیوں کی رپورٹس پر سوالیہ نشان لگادیا۔

یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی وقار ذکاءکی ویڈیو میں وقار ذکاء نے دعویٰ کیا کہ عالمی میڈیا حلب کے بارے میں سب کچھ حقائق کے برعکس دکھا رہے ہیں لہذا وہ شام میں میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے حلب پہنچ گئے ہیں۔

نیچے دئے گئے ویڈیو میں بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حلب میں مکمل جنگ بندی عمل میں لائی گئی ہے اور دہشتگردوں نے راہ فرار اختیار کی ہے جبکہ بعض تکفیری سوچ کے حامل عناصر شام کے مظلوم عوام کی آزادی اور داعش کی شکست پر نوحہ کناں ہو کر شامی حکومت کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری