ترک پارلیمان نے ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی


ترک پارلیمان نے ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی

ترکی کی پارلیمنٹ نے ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

تسنیم نیوز نے الجزیرہ کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ نے ملک کی ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ترک حکومت نے دہشت گردی اور بدامنی کے پیش نظر تیسری مرتبہ ھنگامی حالت میں توسیع کی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں ہنگامی حالت کی تاریخ  21جنوری کو ختم ہورہی تھی۔

ترک حکومت نے 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے تناظر میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ سے ترک حکام کو اختیار ملتا ہے کہ وہ پارلیمان کی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کی کارروائی کرسکیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے ترکی میں دہشت گرد کافی سرگرم نظر آرہے ہیں اور چند دن پہلے بھی استنبول میں ایک بڑی دہشت گردانہ کارروائی کی گئی تھی جس میں متعدد ترک شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری