افغانستان کا پی آئی اے پر گزشتہ دس سالوں سے ٹیکس کی عدم ادائیگی کا دعویٰ


افغانستان کا پی آئی اے پر گزشتہ دس سالوں سے ٹیکس کی عدم ادائیگی کا دعویٰ

افغان وزارت فنانس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئرلائن کمپنی پی آئی اے نے گزشتہ دس سالوں سے افغانستان کو ٹیکس ادا نہیں کیا ہے جس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ وفد تشکیل دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغان وزارت فنانس کے ترجمان اجمل عبدالرحیم زی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئے اے کمپنی کو جلد از جلد گزشتہ دس سالوں کا ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

کہا جاتا ہے کہ پی آئی اے نے سال 2005 سے افغانستان کو ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔

افغان وزارت فنانس کا کہنا ہے کہ ٹیکس کا جائزہ لینے اور تحقیقات کیلئے پاکستان اور افغانستان کا ایک مشترکہ وفد تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: اس وفد کی تشکیل کا مقصد ٹیکس کی ادائیگی کا وقت اور مقدار متعین کرنا ہے۔

افغان ایوی ایشن قانون کے مطابق، تمام بیرونی ایئرلائن کمپنیوں کو افغانستان کی فضا استعمال کرنے اور اسے عبور کرنے کا ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔

ایسی حالت میں افغانستان کے اقتصادی ماہرین نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے کہ پاکستانی کمپنی گزشتہ سالوں سے ٹیکس کیوں ادا نہیں کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کابل سے اسلام آباد کیلئے ہفتہ میں کم سے کم 6 پروازیں ہوتی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری