پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم "شہید ذوالفقار علی بھٹو" کی یادگار تصاویر


پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم "شہید ذوالفقار علی بھٹو" کی یادگار تصاویر

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش پاکستان بھر میں آج جوش خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش پاکستان بھر میں آج جوش خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو لاڑکانہ سندھ میں 5 جنوری 1928 کو پیدا ہوئے۔

پاکستان میں آپ کو قائدِ عوام‎‎ اور  بابائے آئینِ پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین وزیراعظم تھے۔

1977ء کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کے سبب ملک میں خانہ جنگی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی۔

5 جولائی 1977ء کو آمر جنرل محمد ضیا الحق نے مارشل لاء نافذ کر دیا۔

ستمبر 1977ء میں ذوالفقار علی بھٹو نواب محمد احمد خاں کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے۔

18 مارچ 1978ء کو ہائی کورٹ نے انہیں سزائے موت کا حکم سنایا۔ 6 فروری 1979ء کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ 4 اپریل کو انہیں راولپنڈی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری