موصل کے المعلمین اور عدن نامی محلے داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے گئے


موصل کے المعلمین اور عدن نامی محلے داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے گئے

موصل میں عراقی وفاقی پولیس ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ٹولہ داعش کی چنگل سے المعلمین اور عدن نامی محلے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ موصل میں عراقی وفاقی پولیس ہیڈکوارٹر کے اعلی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے کارروائی کرکے دو اہم محلے المعلمین اور عدن کو داعش کی چنگل سے آزاد کرالیے گئے ہیں۔

عراقی وفاقی پولیس آفس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں داعش کا ابومروان الحدیثی نامی  نہیایت اہم کمانڈر کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابومروان موصل کے الوحدہ نامی محلے میں مارا گیا ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں اب تک موصل کے کئی اہم محلے آزاد ہوچکے ہیں اور داعش کے سینکڑوں جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نہایت کامیابی کے ساتھ آپریشن میں مصروف ہیں۔

یاد  رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری