ابوبکر البغدادی نے تین جانشین مقرر کردئے


ابوبکر البغدادی نے تین جانشین مقرر کردئے

صوبہ نینوا کے مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے تین افراد کو اپنی موت کے بعد خلافت کیلئے چنا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ نینوا کے ذرائع ابلاغ میں سے ایک نے انکشاف کیا ہے کہ اب ابوبکر البغدادی کو یقین ہوگیا ہے کہ عراقی فوج سے بچنا مشکل ہے لہٰذا اپنے بعد داعش کی سرپرستی کرنے کے لئے تین افراد کو بعنوان خلیفہ مقرر کردیا ہے۔

بغدادی کی طرف سے مقرر کئے جانے والے افراد میں سے ایک کا تعلق عراق سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ البغدادی منظر عام سے غائب رہنے کی وجہ سے خود داعش کے اندر شکوک و شبہات کا باعث بنا ہے کہ البغدادی زندہ بھی ہے کہ نہیں؟

یاد رہے کہ ابو بکر البغدادی کی طرف سے  آخری بار اکتوبر 2016 کو ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں داعش کو ترکی پر حملہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری