لودھراں؛ 2 رکشے ٹرین کی زد میں، اسکول جانے والے 6 بچے جاں بحق


لودھراں؛ 2 رکشے ٹرین کی زد میں، اسکول جانے والے 6 بچے جاں بحق

صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں 2 موٹر رکشے ٹرین کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیوروں سمیت اسکول جانے والے 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آدم واہن ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 رکشے ٹرین کی زد میں آنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ہزارہ ایکسپریس حویلیاں سے کراچی کے لئے آ رہی تھی کہ آدم واہن اور لودھراں کے درمیان ریلوے پھاٹک کھلا ہونے کے باعث 2 رکشے ٹرین کی زد میں آگئے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین نے کہا ہے کہ ریلوے پھاٹک کھلا ہوا تھا جب کہ حادثے کے وقت ریلوے کا کوئی ملازم اس وقت موجود نہیں تھا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری