امریکہ کا ایران پر دباؤ جاری رکھنے کا عزم


امریکہ کا ایران پر دباؤ جاری رکھنے کا عزم

جان کیری نے امریکی وزارت خارجہ کی سائٹ پر شائع کئے گئے مقالے میں واشنگٹن کی جانب سے تہران پر مسلسل دباؤ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام کی روک تھام کے سلسلے میں کوششیں بھی جاری رہیں گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزارت خارجہ کی سائٹ پر شائع اپنے کالم میں ایران پر دباؤ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جان کیری نے تاکید کی ہے کہ واشنگٹن ایران کے میزائل پروگرام کا مقابلہ بھی جاری رکھے گا۔

امریکی وزیر خارجہ کے کالم میں آیا ہے کہ ایران کیخلاف پابندیاں اس ملک کے ایٹمی پروگرام کی روک تھام کیلئے کافی نہیں ہیں۔

انہوں وضاحت کی ہے کہ ایٹمی معاہدے کی توسط سے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (IAEA) نے ایران ایٹمی پروگرام کی شروع سے آخر تک نظارت کی ہے۔

جان کیری نے اس بیان کے ساتھ کہ واشنگٹن نے ایران کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کیلئے ایک الائنس کی تشکیل دی ہے، وضاحت کی: ایرانی حکومت کے بارے میں ہم نے وضاحت کی ہے کہ تہران کی جانب سے تناؤ کا باعث بننے والی پالیسیاں تبدیل کرنے کی صورت میں واشنگٹن کا مستقبل میں ردعمل مثبت ہو سکتا ہے۔ 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری