امریکہ بلوچستان میں ایران کیخلاف اڈے قائم کرنے کے درپے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ


امریکہ بلوچستان میں ایران کیخلاف اڈے قائم کرنے کے درپے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

پاکستانی سکیورٹی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ بلوچستان میں ایران کےخلاف انٹیلی جنس آپریشن کےلئے اڈے قائم کرنے کا خواہاں ہے اور اس مقصد کےلئے امریکی کانگرس میں بلوچستان کے معاملے پر قرارداد پیش کر کے پاکستان پر دباو ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستانی سکیورٹی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ بلوچستان میں ایران کےخلاف انٹیلی جنس آپریشن کےلئے اڈے قائم کرنے کا خواہاں ہے اور اس مقصد کےلئے امریکی کانگرس میں بلوچستان کے معاملے پر قرارداد پیش کر کے پاکستان پر دباو ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، برطانوی میڈیا نے گزشتہ دنوں رپورٹ دی ہے کہ ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پر بتایا کہ جیسے ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی اسی طر ح امریکہ بلوچستان ایشو کو ایرانی سرحد کے قریب بیسز قائم کرنے کےلئے اچھال رہا ہے۔

عہدیدار کے مطابق امریکی ہماری سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔

دو دیگر سکیورٹی عہدیداروں اور ایک سفارتی عہدیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی سفارتکار اور فوجی قیادت نے بلوچستان میں ایرانی سرحد کے قریب اپنے ایجنٹوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ انکشاف اس وقت ہوا ہے جب امریکی کانگرس میں پاکستانی سکیورٹی فورسز پر بلوچ عوام کے ماورائے عدالت قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے حق خودارادیت کی قرارداد پیش کی گئی۔

حکام کے مطابق امریکی اس طرح کا مظاہرہ کر کے بلوچستان میں اپنی بیسز قائم کرنے کی اجازت چاہتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ افغان طالبان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری