القاعدہ کے سرغنہ کی داعش پر کڑی تنقید


القاعدہ کے سرغنہ کی داعش پر کڑی تنقید

دہشتگرد گروہ القاعدہ کے سرغنہ "ایمن الظواہری" نے بدنام زمانہ انتہا پسند گروہ داعش پر کڑی تنقید کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، عالمی ذرائع ابلاغ نے دہشتگرد گروہ القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کے ایک تازہ آڈیو پیغام کے حوالے سے کہاہے کہ داعش القاعدہ مخالف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق، القاعدہ کے سرغنہ کا کہنا ہے کہ داعش کا رہنما ابو بکر البغدادی الزام عائد کرتا ہے کہ القاعدہ مسیحی رہنماؤں کیساتھ کام کرنے کی تیاری میں ہے تاہم القاعدہ کسی مسیحی کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں دہشتگرد گروہ داعش کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری