یونیورسٹی پروفیسر اور انسانی حقوق کے معروف کارکن کو کس نے اور کیسے اغواء کیا؟


یونیورسٹی پروفیسر اور انسانی حقوق کے معروف کارکن کو کس نے اور کیسے اغواء کیا؟

فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر اور انسانی حقوق کے معروف کارکن سلمان حیدر اسلام آباد سے اغواء کئے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر اور انسانی حقوق کے معروف کارکن سلمان حیدر اسلام آباد سے اغواء کو اغواء کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغوی کے بھائی ذیشان حیدر نے بتایا ہے کہ سلمان حیدر دوستوں کے ساتھ گزشتہ رات بنی گالہ کے علاقے میں تھے اور فون کرکے گھر بتایا تھا کہ وہ آٹھ بجے تک گھر پہنچ جائیں گے۔ جب رات دس بجے تک سلمان حیدر گھر نہ پہنچے تو ان کی اہلیہ نے ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا جو بند جا رہا تھا۔ اور ان کی اہلیہ کو ایک ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ سلمان حیدر کی کار کورال چوک سے اٹھا لیں۔

پولیس تھانہ کورنگ نے کار کورال کے ایریا سے برآمد کرنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام نے سلمان حیدر کی گاڑی کورنگ ٹاؤن کے قریب ملنے کی تصدیق کی ہے۔

تاہم پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی تک یہ کہنے سے قاصر ہیں کہ ملک بھر میں سلمان حیدر جیسی اہم شخصیات کو نشانہ بنانے والے عناصر کون ہیں اور کس کی ایماء پر پاکستانی قوم کے اندر انتشار پھیلانے کے درپے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری