الباب میں 37 داعشی دہشت گرد ہلاک


الباب میں 37 داعشی دہشت گرد ہلاک

ترک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ترک فوج کی کارروائی میں 37 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ترک فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے 21 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترک فوج کے بیان کے مطابق، ترک ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے 12 مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کر کے تباہ کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترک فوج کے حملوں میں داعش کے کم سے کم  21 ٹھکانے تباہ کردئے گئے ہیں۔

دوسری طرف ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شام کے علاقے الباب میں داعش کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں کم سے کم داعش کے 3 رہنماؤں سمیت 37دہشت گرد ہلاک کردئے گئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ آپریشن کا بنیادی مقصد خطے سے داعش کے وجود کو پاک کرکے امن قائم کرنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری