اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاک بھارت تنازعات میں ثالثی کی پیشکش


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاک بھارت تنازعات میں ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب سے ملاقات کے دوران دہلی-اسلام آباد کے درمیان غیرجانبدار ثالث بننے کی پیشکش کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان غیرجانبدار ثالث بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ پیشکش اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے ملاقات کی جس میں ملیحہ لودھی نے انٹونیو گوٹیریس کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بالخصوص کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب کپواڑہ اور راجوڑی کے اضلاع میں بھارتی اسپیشل فورسز کی تعیناتی سے آگاہ کیا اور اسے کشیدگی میں اضافے کی جانب ایک اور قدم قرار دیا۔

ملیحہ لودھی نے حالیہ ہفتوں کے دوران بھارتی اسپیشل فورسز کی ان تعیناتیوںکو بری فال قرار دیا، ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور کئی محاذوں پر خطرناک صورت حال کے باوجود انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، ملیحہ لودھی نے خبردار کیا کہ پاکستان مناسب جوابی کارروائی کی استعداد رکھتا ہے اور ہم اپنی علاقائی سالمیت کیلیے کسی قسم کے خطرے کو برداشت نہیں کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کئی عشروں تک لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی، انھوں نے دنیا بھر میں عالمی ادارے کے امن مشن میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنھوں نے عالمی مشنز میں سب سے زیادہ فعال کردار ادا کیا اور افواج کی صورت میں اپنی موجودگی دکھائی، انھوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری