صہیونی وزیراعظم کا آل یہود اور آل سعود کے ایران مخالف اتحاد کا اعتراف


صہیونی وزیراعظم کا آل یہود اور آل سعود کے ایران مخالف اتحاد کا اعتراف

اسرائیلی وزیر اعظم نے اعتراف کرلیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے ایران کے خلاف اتحاد بنالیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بنیامین نیتن یاھو امریکی نیوز ایجنسی سی بی ایس کے نامہ نگار کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم سے سی بی ایس کے نامہ نگار لیسلی اسٹل نے جب پوچھا کہ کیا اسرائیل اور سعودی عرب نے ایران کے خلاف اتحاد بنا لیا ہے؟ نیتن یادھو نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا: ہاں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری ہے اور اس قسم کا ایک اتحاد موجود ہے۔

صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب اسرائیل کے  سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مستحکم ہورہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔

نیتن یاھو نے مزید کہا: اسرائیل کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں کیونکہ اب عرب ممالک اسرائیل کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے ہیں۔

اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے اور اطلاعات کا تبادلہ بھی کیا جارہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے تاکید کرتے ہوئے کہا: اب عرب دنیا کے بارے میں اسرائیل نے اپنے موقف میں تبدیلی لائی ہے کیونکہ اب عرب دنیا اسرائیل کو دشمن نہیں بلکہ اپنا اتحادی سمجھتی ہے۔


واضح رہے کہ اسرائیل کے اعلی حکام کے ایک وفد کا حال ہی میں بحرین کا دورہ کرنے کا انشکاف ہوا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری