امام خامنہ ای کا اہم تعزیتی پیغام


امام خامنہ ای کا اہم تعزیتی پیغام

ایران کے سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کے فورا بعد امام خامنہ ای کا اہم تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے جس کا متن من و عن قارئین کے پیش خدمت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آیت اللہ رفسنجانی کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا اہم تعزیتی پیغام کا متن پیش کیا جاتا ہے۔

بسم‌الله الرحمن الرحیم
انّا لله و انّا الیه راجعون

نہایت افسوس کے ساتھ اپنے دیرینہ دوست، ہم راز، اسلامی تحریک کی مہمات کے دوران ہمقدم اور اسلامی جمہوریہ کے کئی سالوں کے دوران نزدیکی ساتھی حجت الاسلام والمسلمین آقای شیخ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کی خبر موصول ہوئی۔

دیرینہ ساتھی کا یوں چھوڑ کے چلے جانا جن کے ساتھ کام، تعاون اور ہمدردی کے آغاز کی مدت تقریبا 59 سال تک پہنچتی ہے، نہایت سخت اور سنگین ہے۔ وہ سختیاں اور مشکلات جو گزشتہ دہائیوں کے دوران ہم پر گزریں اور وہ اکثر موقعوں پر ایکدوسرے کیساتھ ہم دلی اور ہم فکری جو ہمیں مشترکہ راستے کی جانب کوششوں، صبر و تحمل اور خطرات قبول کرنے تک کھینچ لے آئیں۔ ان سالوں کے دوران ان کی بے پناہ ذہانت اور بے مثال سنجیدگی، تمام ان افراد جو ان کے ساتھ کام کرتے تھے اور بالخصوص میرے لئے قابل اطمینان تکیہ گاہ تھی۔ اس طویل مدت کے مختلف موڑوں پر اختلافات اور حالیہ برسوں کے دوران مختلف وسوسوں کے باوجود ان کی اس حقیر کی نسبت محبت میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی۔ وہ شاہی ظلم و ستم سے مقابلہ کرنے والی پہلی نسل کے ایک بے مثال نمونہ تھے جو اس خطرناک اور پر افتخار راستے میں بے پناہ رنج و الم برداشت کرنے والوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کئی سال قید اور ساواک کے شکنجے برداشت کئے اور ان سب کے سامنے ان کی مقاومت اور دفاع مقدس میں ان کی عظیم ذمہ داریاں، اسلامی کونسل کی صدارت اور مجلس خبرگان وغیرہ، اس مجاہد کی نشیب و فراز زندگی کی شاندار اوراق ہیں۔ میں ہاشمی رفسنجانی کی کمی پر کسی ایسی شخصیت کو نہیں جانتا جس کے میرے ساتھ تاریخ کے نشیب و فراز کے دوران ان جیسے طویل المدت مشترکات ہوں۔ اب وہ عمر رسیدہ مجاہد خدا کی محضر میں اپنی جدوجہد اور مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ایک مکمل اعمال نامہ لے کر گئے ہیں اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام رہنماؤں کی سرنوشت ہے۔

اپنے دل کی گہرائیوں سے ان کی رحمت و بخشش کی تمنا رکھتے ہیں اور ان کے پسماندگان بالخصوص ان کی زوجہ اور بچوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

غفرالله لنا و له
سید علی خامنه ای
19 دی ماه 1395

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری