آیۃ اللہ رفسنجانی مزاحمتی تحریک کے سب سے بڑے حامی تھے، سید حسن نصراللہ


آیۃ اللہ رفسنجانی مزاحمتی تحریک کے سب سے بڑے حامی تھے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے آیۃ اللہ رفسنجانی کی انقلاب اور مزاحمتی تحریک کے لئے دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امت مسلمہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آیۃ اللہ رفسنجانی 34 سالوں سے مزاحمتی تحریک کے بہت بڑے حامی اور مدد گار تھے۔

مرحوم آیۃ اللہ رفسنجانی ایک مہربان باپ کی طرح تھے جو کہ ہر مشکل کی گھڑی میں مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہم آیۃ اللہ رفسنجانی کے حزب اللہ کی حمایت کرنے اور ان کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

وہ ہماری خوشیوں میں خوش اور غم کے ایام میں غمگین ہوتےتھے، انہوں نے ہر وقت ہماری مدد کی اور فلسطینیوں اور مزاحمتی تحریک کی حمایت میں ہمہ وقت کوشاں رہے۔

سید حسن نصراللہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں امام خامنہ ای کی خدمت میں آیۃ اللہ رفسنجانی کی رحلت پر مخلصانہ تعزیت اور تسلیت عرض کرتا ہوں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری