عراقی فوج صوبہ نینوا کے آثار قدیمہ کے قریب پہنچ گئی


عراقی فوج صوبہ نینوا کے آثار قدیمہ کے قریب پہنچ گئی

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشرقی موصل کے البلدیات نامی محلے کو داعش کی چنگل سے آزاد کرلیا ہے اور اب آثار قدیمہ کے علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تیاری کی جاری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی جوان صوبہ نینوا میں موجود آثار قدیمہ کے علاقے کے قریب پہنچ گئے ہیں، عنقریب اس علاقے کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

عراقی محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان صباح النعمان کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے مشرقی موصل کے البلدیات نامی محلے کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے اور السکر نامی محلے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کی تلقین کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، موصل شہر میں موجود آثار قدیمہ کو داعشی درندوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، تکفیری دہشت گردوں نے ہزاروں سال پرانے مجسموں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

واضح رہے کہ موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نہایت کامیابی کے ساتھ آپریشن میں مصروف ہیں اور عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچا کر محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے  (پیر 17 اکتوبر) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری