24 گھنٹوں کے دوران افغانستان میں چوتھا دھماکہ


24 گھنٹوں کے دوران افغانستان میں چوتھا دھماکہ

صوبہ ننگرھار کے شہر جلال آباد میں دہشت گردانہ بم دھماکہ کیا گیا ہے، افغان حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والا یہ چوتھا بم دھماکہ ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ٹی وی چینل 1 نے خبر دی ہے کہ کچھ دیر قبل جلال آباد شہر میں ایک زوردار بم دھماکہ کیا گیا ہے۔

صوبہ ننگرھار کے گورنر کے ترجمان حیات اللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ بم  سڑک کے کنارے چھپایا گیا تھا جیسے ہی پولیس کی گاڑی قریب پہنچی تو دھماکہ کیا گیا۔

ترجمان  کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے بم دھماکے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان گورنر ننگرھار کا کہنا تھا کہ افغان سیکورٹی فورسز نے جلال آباد شہر میں ایک اور نصب شدہ بم کو ناکارہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے اور قندھار میں دھماکوں کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قندھار کے گورنر سمیت 82 افراد سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے کا دوسرا واقعہ گورنر قندھار کے گورنر ہاؤس میں پیش آیا تھا جہاں متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکابی اپنے ساتھیوں سمیت افغان حکام کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہلاک اور اماراتی سفیر سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں اکثر متحدہ عرب امارات کے سفارتکار بتائے جاتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری