کابل حکومت نے ایک بار پھر پاکستان کو دہشتگرد حملوں کا ذمہ دار قرار دیا


کابل حکومت نے ایک بار پھر پاکستان کو دہشتگرد حملوں کا ذمہ دار قرار دیا

قندھار پولیس چیف نے کہا ہے کہ گزشتہ رات قندھار گورنر ہاؤس میں دہشتگرد حملہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی اور حقانی نیٹ ورک کی طرف سے کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغان کے صوبہ قندھار کے پولیس چیف جنرل رزاق نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات قندھار گورنر ہاؤس پر حملے کے تانے بانے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی اور حقانی نیٹ ورک سے ملتے جلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی بہترین مہارتوں کے تحت کی گئی تھی۔

جنرل رازق نے مزید کہا: اس حملے کا مقصد صوبہ قندھار کے حکام کو نشانہ بنانا تھا جبکہ افغان سیکورٹی حکام کی جانب سے اس حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس حملے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے اور افغان سیکورٹی کونسل کے مشیر حنیف اتمر کی سربراہی میں ایک وفد قندھار بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں 4 دھماکے کئے گئے ہیں جن میں 43 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری