پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر انتقال کر گئے


پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر انتقال کر گئے

ترجمان گورنر ہاﺅس سندھ نے کہاہے کہ گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ پاکستان کے چیف جسٹس رہے ہیں اور ان کی پاکستان کیلئے بے شمار خدمات کے باعث انہیں 11 نومبر 2016کو گورنر سندھ تعینات کیا گیا لیکن عہدے کا حلف اٹھانے کے دو دن بعد ہی وہ شدید بیمار ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کچھ طبیعت سنبھلنے پر15 دسمبر کو گورنر ہاﺅس منتقل کر دئے گئے جہاں ایک کمرے کو مستقل طور پر ہسپتال کی طرح کا سیٹ کیا گیا تھا جہاں آکسیجن سمیت دیگر سہولیات بھی رکھی گئیں تھیں لیکن آج دوپہر ان کی طبیعت دوبارہ ناساز ہو گئی۔

انہیں سینیے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے باعث نہیں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے۔

جسٹس سعید الزماں صدیقی نے پرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے بھی انکار کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری