افغان طالبان نے غیرملکی اساتذہ کو اغواء کرنے کی ویڈیو جاری کردی


افغان طالبان نے غیرملکی اساتذہ کو اغواء کرنے کی ویڈیو جاری کردی

افغان طالبان نے 5 ماہ قبل اغواء کئے گئے امریکی اور آسٹریلوی اساتذہ کی ویڈیو جاری کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغان طالبان نے دو غیرملکی اساتذہ کو اغواء کرنے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی اور آسٹریلوی حکومتیں ان کو آزاد کرنے کیلئے عسکری کوششوں سے اجتناب کریں اور اس طرح کی کوششوں سے اپنے ہم وطنوں کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

افغان طالبان نے خبردار کیا ہے کہ امریکی اور آسٹریلوی حکومتیں اس موضوع کومعقول طریقے سے حل کریں اور افغان طالبان قیدیوں کو آزاد کریں۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے تقریبا 5 ماہ قبل کابل میں موجود امریکی یونیورسٹی کے دو پروفیسرز کو اغواء کیا تھا جن کا تعلق امریکہ اور آسٹریلیا سے ہے۔

چشم دید گواہوں کے مطابق، مسلح افراد نے افغانستان آرمی کے لباس میں امریکی اور آسٹریلوی اساتذہ کو اغواء کیا تھا۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری